اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے منگل کے روز ونزویلا کے صدر نیکولس مادورو سے ٹیلی فون پر بات چیت میں کہا کہ ایٹمی معاہدے پر عمل درآمد کے بعد پیدا ہونے والے حالات سے فائدہ اٹھا کر تمام شعبوں میں ایران اور ونزویلا کے تعلقات کو فروغ دینا چاہیے۔
صدر مملکت نے کہا کہ ایٹمی معاہدے پر باضابطہ عمل درآمد میں اسلامی جمہوریہ ایران کی کامیابی دراصل دنیا کی تمام حریت پسند قوموں اور حکومتوں کی کامیابی ہے۔
ونزویلا کے صدر نیکولس مادورو نے بھی اس ٹیلی فونی گفتگو میں اپنے ایٹمی حقوق کے دفاع اور ایٹمی معاہدے پر عمل درآمد میں ایران کی کامیابی کی مباک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس میدان میں نہ صرف ایران بلکہ دنیا کے تمام خودمختار ممالک کامیاب ہوئے ہیں اور یہ کامیابی دنیا میں مثبت اثرات مرتب کرے گی۔ انھوں نے کہا کہ ایٹمی معاہدے پر عمل درآمد سے دونوں ملکوں کے تعلقات میں نئے باب کھلیں گے اور ونزویلا ہمیشہ ایران کے ساتھ رہا ہے اور رہے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169